مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں نیٹو کےایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں 3 امریکی بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق نیٹو کا ایک ہیلی کاپڑ افغانستان کے صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں تین امریکی بھی شامل ہیں ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے خبر رسان ادارے اے پی کو بتایا کے شدت پسندوں نے جمعرات کے روز نیٹو کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جبکہ افغانستان کے صوبے زابل کے گورنر کے ترجمان محمد جان رسول نے اے ایف پی کو بتایا ’ ہیلی کاپڑ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا بہر حال اس حادثے میں تین امریکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
افغانستان
افغانستان میں نیٹو کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک
جنوبی افغانستان میں نیٹو کےایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں 3 امریکی بھی شامل ہیں۔
News ID 1060463
آپ کا تبصرہ